Thursday, 2 May 2013

موٹاپے اور بڑی ہوئی توند والوں کے لیئے خواراک کا چارٹ








موٹاپے اور بڑی ہوئی توند والوں کے لیئے خواراک کا چارٹ

از؛افتخار الحسؔن رضوی

یہ چارٹ ایک تجربہ پر مبنی ہے۔ ایک مکمل تحقیق اور تفتیش کے بعد مرتب کیا گیا ہے۔ کسی بھی کام کو انجام

دینے کے لئیے مستقل مزاجی اور پختہ ارادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے کامل یقین ہے کہ اگر کسی نے اس پر

 عمل کر لیا تو بھر پور فائدہ ہو گا۔  موٹاپہ کی بنیادہ وجہ خوراک کی خرابی، سستی، غفلت اور کاہلی ہوتی ہے۔ اس 

میں ان سب چیزوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔  ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ عموماً حکیم لوگ بندے کی بھوک

 ہڑتال کروا دیتے ہیں، اس میں ایسی خوراکیں اور تراکیب شامل ہیں جس سے جسم میں نقاہت اور کمزوری نہیں

 آئے گی۔ مزید اگر کسی مشورہ کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں۔ یہ چارٹ مفادِ عامہ میں فی سبیل اللہ شائع کیا گیا ہے۔

پہلے دن تھوڑا پئیں، دوسرے دن زیادہ پیئں، یوں آہستہ آہستہ سوا لیٹر تک لے جائیں
ابلا ہوا صاف پانی۔ 1250 ملی لیٹر یعنی سوا لیٹر
نمازِ فجر کے بعد یا پہلے
چینی، چکنائی اور چاول ہرگز استعمال نا کریں
  ناشتہ میں ایک سیب، ایک کیلا یا  ایک مالٹا/اورنج۔ اس کے ساتھ 250 ملی لیٹر دودھ پی سکتے ہیں۔ بغیر چینی ملائے۔
صبح 8 بجے  

ایک کپ سبز چائے جسے گرین ٹی بھی کہتے ہیں۔ بغیر چینی۔ یہ آپ کے معدہ کو بھی فائدہ دے گی۔
10 بجے دن

گرم دودھ 250 ملی لیٹر۔ بغیر چینی
12 بجے دن

ایک روٹی۔ کسی بھی سبزی کے ساتھ۔ گھی اور چکنائی کم سے کم تر
دوپہر 2 بجے

سبز چائے ایک کپ
4 بجے سہ پہر

گرم دودھ کا ایک گلاس
شام 6 بجے

ایک روٹی کسی بھی تازہ سبزی کے ساتھ
8 بجے رات

زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچ

9 بجے رات




















پرہیز اور احتیاطی تدابیر


نمبر1- ہر قسم کا گوشت ممنوع ہے۔  البتہ دس میں ایک بار 250 ملی لیٹر تک یخنی پی جا سکتی ہے۔

نمبر2- آلو، گوبھی، چکنائی، تڑکے والے چاول بشمول بریانی و   زردہ چاول۔۔۔ ان سے پرہیز کریں۔

نمبر3-نیند رات میں 6 گھنٹے اور دن میں 2 گھنٹے۔ اس سے زیادہ سونے سے وزن بڑھتا رہے گا۔

نمبر4- ہر قسم کی فاسٹ فوڈ اور بازاری خوراکیں مثلاً سموسے، پکوڑے، کچوری وغیرہ وغیرہ نا کھائیں، یہ زہر
 ہیں۔

نمبر5-  ایسی خواتین جو لیکوریا ایامِ ماہواری کی تکالیف میں مبتلا ہوں وہ  اس چارٹ پر عمل کرنے سے پہلے

 مشورہ کر لیں۔ ان کی ترکیب مختلف ہو گی۔

نمبر6- پاکستان سے باہر رہنے والوں کے لیئے بھی ترکیب مختلف ہو گی۔ کال کر تفصیل پوچھ سکتے ہیں۔


نمبر7- روزانی کم از کم ایک کلو میٹر واک کریں۔ خواتین گھر میں رہ کر کر سکتی ہیں۔ سیڑھیاں چڑھنا بھی واک 
ہی ہے۔

نمبر8- روزانہ صبح غسل ضرور کریں۔

نمبر9- ہر وقت با وضو رہیں تاکہ جسم متحرک اور چست رہے۔


نمبر10- حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اس پر عمل نا کریں۔




No comments:

Post a Comment